جموں، : جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں جنگجوؤں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایس ایس پی پونچھ رمیش اگروال نے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 28 دسمبر کو پکڑے جانے والے تین جنگجو اعانت کاروں کے انکشاف پر سیکورٹی فورسز نے اتوار کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا اور اس دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں ایک پستول، تین پستول میگزین، 35 گولیاں اور 5 گرینیڈ شامل ہیں۔موصوف نے بتایا کہ جموں وکشمیر غزنوی فورس کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے تیسری بار اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔