پونچھ میں سرحدی چوکیوں پر پاکستانی گولہ باری

   

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایل او سی کے پاس سرحدی چوکیوں اور دیہات پر پاکستانی دستوں نے آج سیزفائر کی خلاف ورزی میں مورٹار شل برسائے اور چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی۔ جموں میں ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ سرحد پار سے فائرنگ میندھر سیکٹر میں رات 8:15 بجے شروع ہوئی، جس پر انڈین آرمی نے طاقتور اور مؤثر جواب دیا۔ جانی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی۔

کشمیر وادی میں خوف ، سیاح و یاتری جانے لگے
سیاحوں اور امرناتھ یاترا کے یاتریوں نے وادی کشمیر سے آج روانگی شروع کردی ہے کیونکہ صدر راج والی ریاستی میں حکام نے پہلے انھیں مشورہ دیا کہ اپنے قیام کو مختصر کریں۔ تاہم گورنر جموں و کشمیر ایس پی ملک نے کہا ہے کہ خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیاحوں کو واپس لانے کیلئے فضائیہ کی پروازیں بھی سرگرم ہیں۔