نئی دہلی : میکسیکو کی کمپنی سسٹیما بایو نے پونے کے قریب بایو گیس ری ایکٹر کی تیاری کے لیے ایک جدید ترین پلانٹ قائم کیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو کم لاگت کا سامان فراہم کرنا اور برآمدات کو فروغ دینا ہے ۔سسٹیما بایو کے کو فاؤنڈر اور پروڈکشن افسرکیمیلو پیجز نے آج کہا کہ مینوفیکچرنگ سینٹر میں 200 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کمپنی کے پیٹنٹ بایو گیس ری ایکٹرز کو ہندوستان میں تیار کرنا اور انہیں کسانوں کو سستی قیمت پر دستیاب کرنا ہے ۔کیمیلو پیجز نے کہا‘‘گزشتہ تین برسوں میں ہمیں ملک بھر میں ڈیری فارمرز کی طرف سے اچھی قبولیت ملی ہے ۔ اس نے ہمیں پونے میں ہمارے ہیڈ آفس کے قریب مینوفیکچرنگ کی سہولت قائم کرنے کی ترغیب دی۔ اس پیداواری سہولت میں سالانہ 30,000 بایو ڈائجسٹر تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔