پونے 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں شہر پونے کے علاقہ بدھوار پیٹ سے ایک 35 سالہ بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا گیا جو وہاں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔ جمال عرف شکیب سلیمان ملا جو مبینہ طور پر پونے میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا، بدھوار پیٹ میں ایک پان کی دوکان کا مالک تھا۔ پونے پولیس کے اسپیشل برانچ کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ دوران پوچھ گچھ ملا نے انکشاف کیاکہ وہبنگلہ دیشی شہری اور 16 سال قبل غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ ملا کے پاس کوئی جائز دستاویزات، کارکرد پاسپورٹ یا ویزا نہیں تھا البتہ ایک فرضی آدھار کارڈ، پیان کارڈ اس کے قبضہ سے برآمد ہوا۔ فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف خارجی شہریوں کے قانون اور پاسپورٹ (ہندوستان میں داخلہ) کے قواعد 1950 ء کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔