پونے کی کمپنی میں کورونا وائرس کیلئے ٹسٹنگ کٹ کی تیاری

   

پونے 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران پونے کی کمپنی مائی لیبس (MyLabs) نے کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کی تیزی سے تشخیص کٹ کے ذریعہ کورونا وائرس کی کم وقت میں جانچ کی جاسکتی ہے۔ دیسی ساختہ اس کٹ کے ذریعہ نصف وقت میں مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا نہ ہونے جانچ کی جاسکتی ہے۔ مالیکیولر ڈیاگناسٹک کمپنی نے حکام سے پیر کی رات قانونی منظوری حاصل کرلی ہے۔ کمپنی پونے ضلع کے نونا والا میں واقع اپنے یونٹ کے ذریعہ یومیہ 15 ہزار ٹسٹنگ کٹس تیار کرے گی۔ کمپنی کے شریک بانی شری کانت پٹولے نے بتایا کہ جلد ہی اس تداد کو یومیہ 25 ہزار کردیا جائے گا۔ عالمی صحت تنظیم اس وباء سے نمٹنے کے لئے اس کی بروقت جانچ و تشخیص کی اہمیت پر زور دے رہی ہے۔ ان حالات میں اندرون ملک ٹسٹنگ کٹ کی تیاری اہمیت کی حامل ہے۔ ملک میں کورونا وائرس تاحال 10 افراد فوت اور 500 سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں۔