ماسکو : امریکی سینیٹرلنزے گراہم کے روسی صدر پوٹن سے متعلق بیان پر روس نے ماسکو میں موجود امریکی سفیر جون سلیوان کو احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق روس نے امریکی سینیٹرکے بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر کے حوالے کیا ۔احتجاجی مراسلے میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، امریکی سینیٹرکے بیان کی مذمت اور اس کے خلاف ٹھوس اقدامات میں ناکامی سے روس امریکہ تعلقات پر مزید تباہ کن اثرات ہوں گے۔خیال رہیکہ روس اور امریکہ کے تعلقات یوکرین حملے کے بعد سے مغربی پابندیوں کے بعد سے پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایک انٹرویو میں روسی صدر پوٹن کو اقتدار سے باہر نکالنے اور انہیں قتل کرنیکی بات کی تھی، لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ پیوٹن کس طرح ختم ہو گا؟ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکلنا ہوگا۔