پوٹن کی خرابی صحت کی نئی ویڈیو وائرل

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ایک نئی وائرل ویڈیو نے ان کی صحت کے بارے میں ایک بار پھر بین الاقوامی میڈیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔کریملن میں منعقد ہونے والی ایوارڈز کی تقریب سے پوٹن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں دنیا کے طاقتور آدمی ولادیمیر پوٹن کو کپکپاتے ہوئے اور پوڈیم پر کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک خبر رساں ادارے نے اس ویڈیو کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پوٹن کے ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی خرابی صحت کی وجہ سے عوامی تقاریب زیادہ دیر روکنے سے گریز کریں‘۔خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اپنی صحت کی وجہ سے اکثر ہی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، اور جب سے روس نے یوکرین میں مداخلت کی ہے، یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ شدید بیمار ہیں۔گزشتہ ماہ روسی صدر سے قریبی تعلقات رکھنے والے ایک روسی اولیگارچ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ’پیوٹن بلڈ کینسر کا شکار ہیں‘۔جبکہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی صحت کے مسائل چھپانے کے لئے اُن کے باڈی گارڈز نے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی ہیں۔