ماسکو۔ ری پلیکنس قانون سازوں نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ماسکو کی جانب سے اپنے نیوکلیر ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں کے بارے میں واضح جواب دیں۔ ری پبلیکن ارکان کانگریس نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بیانات روس کو جوہری ہتھیار بنانے کے بعد اسے روکنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔امریکی قانون سازوں کی طرف سے یہ بیان روسی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو ماسکو اپنے تحفظ کے لیے ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرے گا۔ صدر ولادی میر پوتین کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اپنی بقا کو لاحق خطرے کی صورت میں نیوکلیر ہتھیاروں کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔پوتین نے کہا تھا کہ روس سے کسی کو نیوکلیر ہتھیاروں کا خطرہ نہیں ہے۔ جمعے کو پیٹرزبرگ اکنامک فورم میں اپنی تقریر میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر روس اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہوا تو نیوکلیر ہتھیار استعمال کرے گا۔صدر پوتین نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ایسا کرے گا وہ سرخ لکیریں عبور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف اقتصادی جنگ کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی معیشت نے مغربی پابندیوں کا بے مثال طریقہ سے مقابلہ کیا ہے۔ پوتین نے مزید کہا کہ ان کا ملک پابندیوں کے باوجود مثبت نتائج حاصل کرے گا۔