وٹیکن سٹی ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس جو گذشتہ چند دنوں سے شدید سردی اور زکام سے متاثر ہیں تاہم انہیں کوروناوائرس سے غیرمتاثر پایا گیا۔ اٹلی کے ایک اخبار نے یہ اطلاع دی اور یہ بھی کہا کہ اٹلی اس وقت یوروپ میں پھوٹ پڑنے والے کوروناوائرس سے نمٹنے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔ البتہ وٹیکن کے ترجمان مائیوبرونی کے اخبار میں شائع خبر پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ پوپ فرانسیس نے گذشتہ ہفتہ شدید سردی اور زکام کی وجہ سے پوپ بننے کے بعد پہلی بار اپنی تمام مذہبی مصروفیات کو منسوخ کردی تھی۔ یاد رہیکہ نیو کوروناوائرس نے سب سے پہلے چین سے سر ابھارا اور دیکھتے ہی دیکھتے یوروپ کے کئی شہروں میں پھیل گیا جن میں اٹلی بھی شامل ہے جہاں اب تک زائد از 2000 افراد اس سے متاثر ہیں جبکہ 52 افراد فوت ہوچکے ہیں۔