وٹیکن سٹی: رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کے ذاتی محافظوں پر مشتمل سوئس گارڈز کے چار ارکان کا کورونا وائرس کے ٹسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ وٹیکن سٹی کے ترجمان میٹیو برونی نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ سوئس دستے کے ان چاروں محافظوں میں کووِڈ-19 کی علامات ظاہر ہورہی ہیں اور اس وقت وہ قرنطین میں ہیں۔‘‘ترجمان نے مزید کہا کہ ’’اس وقت تمام محافظ ، خواہ وہ حاضر سروس ہیں یا نہیں،حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت اندر اور باہر چہروں پر ماسک پہن کررکھیں گے۔‘‘ویٹی کن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 83 سالہ پوپ فرانسیس کی کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس سے تحفظ مہیا کرنے کے لیے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
