بانسواڑہ۔ اسمبلی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے ویڈیو کالنگ کے ذریعہ بانسواڑہ کے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ویڈیو کالنگ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اور میرے افراد خاندان کی جانب سے بہت بہت عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوںاور ہم تمام اس میں برابر کے شریک ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران منائی جانے والی اس عید کی جس طرح کی خوشی ہو اور میں اس میں برابر کا شریک ہوں۔ کورونا وباء کی دوسری لہر نے انسانی جانوں کے خطرات سے دنیا کے نظام کو درہم برہم کردیا جس کی وجہ سے عید کی خوشیوں میں خلل پیدا ہوگیا۔ پوچارام نے کہا کہ مسلمانوں نے کورونا وباء میں احتیاط کرتے ہوئے حکومت کے اعلان کی پابندی پر عمل کیا۔ پوچارام سرینواس نے مسلمانوں سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کورونا وباء کے خاتمہ کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
