پوچم پلی دنیا کے بہترین سیاحتی گاوؤں میں شامل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔16۔نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ کے پوچم پلی گاؤں کو جو اکت ساڑیوں کیلئے مشہور ہے،دنیا کے بہترین سیاحتی گاؤں کی فہرست کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ عالمی سیاحتی تنظیم نے اس کا انتخاب کیا۔ حیدرآباد سے 50 کیلو میٹر پر واقع یادادری بھونگیر ی ضلع میں پوچم پلی گاؤں کو ہندوستان کی سلک سٹی کہا جاتاہے ۔ پوچم پلی میں منفرد طرز ’’اکت‘‘ کے ذریعہ خوبصورت ساڑیاں تیارکی جاتی ہیں۔ اکت ، ملایشیائی ۔انڈونیشیائی لفظ ہے جس کے معنی دھاگہ بوننا اور رنگ کرنا ہے۔ مرکزی وزیر کلچر و ٹورازم جی کشن ریڈی نے باوقار اعزاز حاصل ہونے پر گاؤں کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسپین کے شہر میڈرڈ میں 2 ڈسمبر کو اقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن جنرل اسمبلی کے 24 ویں سیشن کے موقع پر یہ اعزاز عطا کیا جائے گا ۔