نئی دہلی : دیوالی پر دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت میں پٹاخوں کی فروخت پر 12 مقدمات درج کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عہدیداروں نے آج بتایا کہ حکومت دہلی نے پٹاخوں پر مکمل امتناع عائد کر رکھا ہے ۔ جس کا اطلاق 7 سے 30 نومبر تک ہے ۔ اس امتناع کا مقصد فضائی آلودگی میں روک تھام اور کورونا کیسوں کی بڑھتی تعداد کو روکنا ہے ۔ ایڈیشنل پی آر او ( دہلی پولیس ) انیل متل نے کہا کہ شمال مشرقی ضلع میں ایک ، جنوب مشرق میں 4 ، بیرون شمال میں 2 اور دیگر علاقوں میں کیس درج کیے گئے ۔۔
