اورنگ آباد 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایم جی ایم یو یشکنک کالج اورنگ آباد کے 4 طلباء نے ایسی ٹو وہیلر گاڑی ایجاد کی ہے جو ایک انوکھی مثال بن گئی ہے۔ طالب علم شیخ سہیل احمد، حمزہ سعد اور مقتدر نے کافی جدوجہد اور محنت اور کمالِ فن سے موٹر سائیکل کو جدید تکنیک میں ڈھالنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس موٹر سائیکل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ پٹرول اور بیاٹری سے چلتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر اسے کار کی طرح ریورس بھی کیا جاسکتا ہے۔ چاروں طلباء کی اس کاوش پر کالج پرنسپل، اساتذہ اور ساتھیوں نے ان کی سراہنا کی اور مبارکباد پیش کی۔
