پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 38ویں دن استحکام

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پرخام تیل کے 75 ڈالر فی بیرل سے اوپر بنے رہنے کے باوجود آج مسلسل 38 ویں دن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔دہلی میں 2 دسمبر کو ویٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔