نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ قیمتیں تاریخی ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں ۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 94.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 85.66 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 4 مئی سے اب تک 18 مرتبہ اضافہ کیا گیا جبکہ باقی 15 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.36 روپے اور ڈیزل 4.93 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔دوسرے شہروں میں بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 100.98 روپے اور ڈیزل 92.99 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول 94.76 روپے اور ڈیزل 88.51 روپے فی لیٹر رہا جبکہ چنائی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 96.23 روپے اور ڈیزل 90.38 روپے فی لیٹر رہا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے