پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

   

نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہفتے کے آخر میں اضافے کے دوران اتوار کو مسلسل چھٹے دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 104.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.82 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول 110.12 روپے اور ڈیزل 100.66 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے ۔