پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

   

نئی دہلی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن کے بعد ہفتے کے روز ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے اضافے کے ساتھ 89،88 روپے فی لیٹر ریکارڈ بلند ہوگئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ۔