پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

   

نئی دہلی : آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔