نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کے باوجود آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62روپے فی لیٹر پر رہا۔تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15روپے فی لیٹر رہا۔عالمی سطح پر، امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 0.05فیصد گر کر 75.98ڈالر فی بیارل پر آگیا۔ اسی دوران لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.09فیصد اضافے کے ساتھ 80.03ڈالر فی بیارل ہو گئی۔