نئی دہلی، 15اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کے قیمت دو دن مستحکم رہنے کے بعد منگل کو اس میں پانچ پانچ پیسے کی کمی آئی۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول کی قیمت پانچ پیسے کم ہوکر 73.27روپے فی لیٹر پر آگئی جو 20ستمبر کے بعد نچلی سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت بھی پانچ پیسے کم ہوکر 66.41روپے فی لیٹر رہی۔ یہ اس کی بھی 20ستمبر کے بعد نچلی سطح ہے ۔کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول پانچ پانچ پیسے سستا ہوکر بالترتیب 75.92روپے ، 78.88روپے اور 76.09روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ان تینوں شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی پانچ پانچ پیسے کم ہوکر بالترتیب 68.77روپے ، 69.61روپے اور 70.15روپے فی لیٹر پر آگیا۔ تیل کمپنیاں یومیہ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ نئی قیمتیں ہر روز صبح چھ بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔