پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںکوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی 22 جون (یواین آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتویں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔