نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل میں تیزی کے باوجود آج مسلسل 48ویں دن بھی ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔دہلی میں گزشتہ دو دسمبر کو وی اے ٹی میں کمی کرنے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت تقریباً 8 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔