پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ تاریخی بلند ترین سطح پررہیں ۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت میں ہفتے کے روز پٹرول 91.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔ دوسرے شہروں میں بھی آج ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.61 روپے ، چنئی میں 93.15 روپے اور کولکتہ میں 91.41 روپے رہی ۔ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 88.82 روپے ، چنئی میں 86.65 روپے اور کولکتہ میں 84.57 روپے فی لیٹر رہی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔