پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ 1.15 فیصد گر کر 84.60 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.37 فیصد گر کر 77.98 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کے لحاظ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔