پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دو دن کے اضافے کے بعد آج ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 100.56 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 1.75 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ۔دوسرے میٹرو شہروں میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔ ممبئی میں پٹرول 106.59 روپے اور ڈیزل 97.18 روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں پٹرول 101.37 روپے اور ڈیزل 94.15 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔