پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں پانچ ہفتوں میں سب سے نچلی سطح پر

   

نئی دہلی، 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں اتوار کے دن آٹھ سے نو پیسے تک اور ڈیزل میں 14 سے 16 پیسے تک کی کمی آئی اور یہ پانچ ہفتوں میں سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصول اطلاع کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول نو پیسے سستا ہوکر 99ء71 روپے فی لیٹر پر آگیا جبکہ 5 جولائی کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ڈیزل بھی 15 پیسے سستا ہوکر 49ء65 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ یہ بھی 5 جولائی کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے ۔کولکاتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول 9۔9 پیسے سستا ہوکر بالترتیب 69ء74 روپے اور 65ء77 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں اس کی قیمت آٹھ پیسے کم ہوکر 79ء74 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ڈیزل کولکاتہ میں 14 پیسے سستا ہوکر 87ء67 روپے ،ممبئی میں 16 پیسے سستا ہوکر 66ء68 روپے اور چنئی میں 15 پیسے سستا ہوکر 20ء69 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے ۔