بیروت : پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بیشترممالک میں لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لبنان میں ایک اسکول ٹیچر نے پٹرول بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ آکر نقل وحمل کیلئے گھوڑا خرید لیا۔ اماراتی اخبار نے ٹی وی چینل ’الجدید‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے شمالی علاقے میں شعبہ تعلیم سے منسلک ایک استاد نے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ آکر اسکول آنے جانے کیلئے گھوڑا خرید لیا۔ لبنان میں پٹرول قیمتوں میں دی جانے والی حکومتی سبسڈی بھی ختم کردی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوا کہ عام آدمی کی طاقت بھی جواب دے گئی۔اس مشکل پرقابو پانے کیلئے استاد نے اسکول آمد ورفت کیلئے گھوڑا خرید لیا تاکہ گھر سے اسکول کی مسافت آسانی سے طے کی جاسکے ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں سے ہرطبقہ سے تعلق رکھنے والے پریشان ہیں ۔