پٹرول ڈیزل کی قیمتیں برقرار

   

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔گذشتہ روز پٹرول کی قیمتیں 28 پیسے اضافے کیساتھ ایک نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جبکہ ڈیزل تقریباً تین ماہ بعد سستا ہوا۔ اس سے قبل اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔دہلی میں پیر کو ہوئے اضافہ کے بعد پٹرول کی قیمت 101روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 107 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی۔معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔