پٹرول ‘ ڈیزل ‘ گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں کو فوری کم کرنے کا مطالبہ

   

عادم آدمی پربھاری مالی بوجھ ‘عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ‘ شاد نگر میں کانگریس کا احتجاج ‘ کانگریس پارٹی انچارج وی شنکر کا خطاب

شادنگر: شاد نگر حلقہ کانگریس پارٹی کے زیراہتمام پٹرولیم اشیا اور غذائی اجناس میں اضافہ کو کر ایک زبردست احتجاجی دھرنا منعقد کیا۔ کانگریس پارٹی قائد و انچارج ویرلہ پلی شنکر کی قیادت میں دھرنا منظم کیا گیا۔ کانگریس پارٹی ویرلہ پلی شنکر نے احتجاجی دھرنے کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت پٹرول ڈیزل گیس کے علاوہ اشیائے ضروریہ جو روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہوتے ہیں ان اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے بعض اشیاء کو جی ایس ٹی میں شامل کرتے ہوئے عوام پر بھاری مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر کی عوام مرکزی حکومت سے کافی پریشان ہے۔ بلند بانگ دعووں اور وعدوں کے ذریعہ اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت بالخصوص وزیراعظم نریندرمودی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نام پر ملک بھر کی عوام کو دھوکا دیا ہے۔ اچھے دن کے نام پر مرکز کی بی جے پی حکومت عوام کے جیبوں کو خالی کرنے میں لگی ہوئی ہے۔عوام کی جیبوں پر مالی بوجھ ڈال کر ملک کے مالداروں کے خزانہ بھر نے میں لگی ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت کے کئی ایک کیے گئے بلند بانگ دعوے ابھی تک وفا نہ ہو سکے۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور قیمتوں میں اضافہ سے ملک بھر کی عوام کئی ایک مسائل اور مصائب و مشکلات سے گزر رہی ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کو عوام کی کسی بھی طرح کی تکلیف سے کسی بھی طرح کی کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی قائد ویرلہ پلی شنکر نے مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ پٹرولیم اشیاء بالخصوص غذائی اجناس میں کیے گئے اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی سی سی اور ٹی پی سی سی کے اعلان پر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے غلط پالیسیوں اور قیمتوں میں اضافے پر کانگریس پارٹی خاموش بیٹھنے والی نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ تھی اور ان کے ساتھ رہے گی۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس صدر پرشوتم ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی مرضی کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئیعام آدمی پر بھالی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔ جتیندر ریڈی نیمرکز کی بی جے پی حکومت سے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو لے کر عام آدمی اپنی زندگی کیسے گزار سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے، بصورت دیگر کانگریس پارٹی کی قیادت میں مزید احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پر بلاک کانگریس صدر بلراج گوڑ، پی سی سی ممبر محمد علی خان بابر، رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری آندے موہن، شاد نگر حلقہ یوتھ کانگریس ورکنگ صدر قدیر، ٹی پی سی سی اقلیتی جنرل سکریٹری علیم ثاقب، اشوک، گٹا راجو، انجی، ظفر خان، فیاض، گنیش، عظمت، کے علاوہ سیکڑوں کانگریس پارٹی قائدین اور مقامی عوام پارٹی جھنڈا تھامے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ لگا رہے تھے۔مرکزی حکومت کے علامتی پتلے کو جنازہ کی طرح ریالی کی شکل میں شاد نگر چوراہا لاتے ہوئے نذر آتش کیا گیا۔ اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے کارکنان کے علاوہ مقامی عوام وہ خواتین بڑی تعداد میں پارٹی جھنڈا تھامے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی