نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تین دن کی نرمی کے بعد کل آئی تیزی کے بعد جمعہ کے روز ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 20 ویں روز مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی درج کی جا رہی تھی لیکن کل اس میں تیزی رہی۔