نئی دہلی 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں اتوار کے دن سے 12 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کی تخفیف کی گئی ہے۔ یہ کمی عالمگیر سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 69.75 فی لیٹر ہوگی۔ صنعت پٹرول کے ذرائع نے کہاکہ حالیہ کم تر شرحیں مزید زیادہ ہوسکتی تھیں لیکن 3 روپئے فی لیٹر ٹیکس میں اضافہ کی وجہ سے جو ہفتہ کے دن سے نافذ العمل کی گئی ہیں، ایسا نہیں ہوسکا۔