پٹرول کی قیمت میں 5 تا 6 روپئے کمی متوقع

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے بعد ہندوستان میں پٹرول کی قیمت 5 تا 6 روپئے فی لیٹر کم ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ گزشتہ سال اپریل سے خام تیل کی قیمتوں میں 48 فیصد کمی آئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی عالمی قیمتیں بتدریج کم ہوتی جارہی ہے ۔ ہندوستان میں اگر اس کمی کا فائدہ صارفین کو پہنچیا جائے تو پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپئے تک کمی لائی جاسکتی ہے ۔ اوپیک مذاکرات میں ناکامی اور زیادہ سے زیادہ تیل پیدا کرنے سعودی عرب کے فیصلہ کے بعد تیل کی عالمی مارکٹ میں ہلچل مچ گئی ہے اور قیمتیں کم ہونے لگی ہیں۔ فی بیارل 35 ڈالر ہوگیا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہندوستان میں ریٹیل قیمتوں میں فوری کوئی کمی نہیں کی گئی۔آئندہ 7 تا 10 دن کے دوران فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 8 روپئے تک کمی آسکتی ہے لیکن حکومت عوام کو یہ فائدہ پہنچانا نہیں چاہتی۔