پٹرول،پکوان گیس ہی نہیں عام ضرورت کی ہر چیز مہنگی:بجرنگ گرگ

   

چنڈی گڑھ: ہریانہ کانگریس کے چیف ترجمان بجرنگ گرگ نے الزام عائد کیا کہ ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس ہی نہیں عام ضرورت کی ہر چیز منہگئی ہوئی ہے اور عوام کا دو وقت کی روٹی کھانا دوبھر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہاں پارٹی کی میٹنگ میں الزام عائد کیا کہ کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے دور اقتدار کے مقابلے بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے دور اقتدار میں ہر چیز مہنگی ہوئی ہے ، خط افلاس کے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد بڑھی ہے ، بے روزگاری بڑھی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کے ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ ہو یا کالا دھن واپس لانے اور عوام کے کھاتوں میں 15-15 لاکھ روپیے ڈالنے یا اسمارٹ سٹی بنانے کے اعلانات، سب ہوائی اعلانات بن کر رہ گئے ۔