پٹرول،ڈیزل مسلسل دوسرے دن 35،35 پیسے مہنگا

   

نئی دہلی : عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت بڑھنے کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز مسلسل دوسرے دن 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 35 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 105.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔قبل ازیں پیر کو، مسلسل ساتویں دن ، پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس کے بعد دو دن تک قیمتیں مستحکم رہیں لیکن آج پھر اس میں شدت آگئی۔ اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.09 روپے اور ڈیزل 101.78 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پیٹرول 113.73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.03 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے ۔