کمپالا : یوگنڈا میں ایک بہادر ٹرین کنڈکٹر صحیح وقت پر درست فیصلہ کرنے میں کامیاب رہا اور اس نے ملک کو ایک بھاری قسم کی تباہی سے بچا لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک ٹرین ڈرائیور نے اس وقت بروقت بریکیں کھینچ کر ٹرین کے انجن کو روک لیا جب اسے معلوم ہوا کہ ٹرین کی پٹڑی مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جو غالبا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کا ویڈیو کلپ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا۔ ویڈیو میں حیرت زدہ راہگیروں اور ٹرین کو سڑک کے درمیان رکتے دکھایا گیا۔سوشل میڈیا پر تبصروں میں بتایا گیا کہ چوروں نے لوہا فروخت کرنے کے لیے ریلوے کی پٹڑی اکھاڑ لی ہے۔ بعض تبصرہ کرنے والوں نے کہا کہ پٹڑی مٹی میں دفن ہوگئی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے وضاحت نہیں کی ہے۔
