پٹلم ۔ سابقہ مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین مسٹر کرشنا ریڈی نے بھارت فنکشن ہال عیدگاہ روڈ پٹلم میں دعوت افطار و طعام کا نظم رکھا ۔ اقلیتی بھائیوں کے ہمراہ بیٹھ کر مقامی سیاسی قائدین نے افطار کیا ۔ بعد مغرب کے طعام کا نظم رکھا گیا ۔ جس میں مقامی نائب سرپنچ محمد ابراہیم جنیدی سابقہ نائب سرپنچ محمد نعیم ، سید رحمت اللہ ،کوآپشن ممبر محمد عبدالرحمن نے دعوت میں شریک تمام حضرات کا استقبال کیا ۔ سید شفیع سینئیر لیڈر مقامی سرپنچ وجیا لکشمی جنا سرینواس ریڈی ، منڈل پرجا پریشد صدر کویتا وجئے ، نائب صدر لکشما ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی سرینواس ریڈی ، اے وینکٹ رام ریڈی ، نرسا گوڑ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔
ظہیرآباد میں کانگریس قائدین کی جانب سے دعوت افطار کا انعقاد
ظہیرآباد ۔ سید مسعود حسین سینئیر قائد کانگریس پارٹی نے دعوت افطار و طعام کا اپنی رہائش گاہ واقع نزد مسجد عزیزیہ مومن محلہ ظہیرآباد میں اہتمام کیا ۔ جس میں وائی نروتم رکن ٹی پی سی سی رام داس رکن ضلع پریشد کوبیر منڈل ، محمد یوسف صدر مسلم ایکشن کمیٹی ، محمد معزالدین معتمد ، محمد ایوب احمد صدر ایم پی جے ، محمد عبدالکریم ، محمد باسط ، سید منیر ساخر ، سید اکرم الدین ، محمد اعجاز پاشاہ ، محمد نصیرالدین ، ڈاکٹر نصیر ، محمد معین الدین نائب امیر مقامی ، محمد افضل حافظ مبین ، سید فرحان قادری ، محمد شریف کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی ملی قائدین کی قابل لحاظ تعداد نے شرکت کی ۔