پٹلم۔ 11؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ پٹلم منڈل کے موضع کاٹے پلی میں گزشتہ ہوئے اسمبلی انتخابات میں نیرودی اشوک کی والدہ کو صبح کی اولین ساعتوں میں زہریلا سانپ ڈسنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی۔ میت کو گھر میں رکھ کر اشوک اور اس کی بیوی وسنتا نے انتخابی مرکز پر پہنچ کر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کیا۔ کاٹے پلی موضع کے کانگریس لیڈر کی قیادت میں آج اشوک کی شال پوشی کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈر مسٹر ملپا پٹیل نے کہا کہ اشوک کی والدہ کے دیہانت ہونے پر بھی میت کو گھر میں رکھ کر ووٹ کا استعمال کیا۔ گاؤں والے تمام اپنا اپنا ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد آخری رسومات کو انجام دیا گیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن آفیسر کو اطلاع دینے پر اشوک کو بہترین ووٹر کے نام سے جانا جائیں گے۔ اس پروگرام میں صدر محی الدین پٹیل، سنگل ونڈو ڈائریکٹر پینٹیا، گنگا گوڑ، موگلا گوڑ، رسول پٹیل، شیخ ریاض، پنڈمانڈلو، چاند پاشاہ، اسماعیل پٹیل، پروایا، رام چندر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔