سنگا ریڈی: سنگا ریڈی ضلع کے پٹن چیرو کے جی ایم سی انتخابات کی رائے دہی 50 فیصد ہوئی۔ صبح 7 بجے سے مرد اور خواتین اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کیلئے قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے۔ پٹن چیرو چیتنیا نگر پولنگ اسٹیشن کے قریب ٹی آر ایس اور بی جے پی کارکنوں میں تناؤ دیکھا گیا پولیس نے انہیں فوری وہاں سے منتشر کردیا۔ چندر شیکھر ریڈی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے پٹن چیرو پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور کہا کہ پولیس کی جانب سے پرامن رائے دہی کیلئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے دستے تعینات کئے گئے ۔