پٹنا پرگتی کے تحت وارڈ نمبر 7 میں صفائی کے کام

   

شمس آباد ۔ 3۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے پٹنا پرگتی کے دوسرے مرحلہ کا آج سے آغاز ہوا ہے ۔ جس کے تحت شمس آباد میونسپلٹی وارڈ نمبر 7 میں صفائی کے کام انجام دئیے گئے ۔ محترمہ نازیہ بیگم امجد کونسلر نے بتایا کہ پٹنا پرگتی کے دوسرے مرحلہ میں وارڈ کے تمام علاقہ میں سڑکوں اور انڈر گراونڈ ڈرینج کی صفائی کے کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ صفائی کے ذریعہ ہی علاقہ سر سبز و شاداب ہوگا ۔ جس سے کئی وبائی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام پہلے سے ہی احتیاط کررہے ہیں ۔ لیکن ساتھ ہی صفائی بھی ہورہی ہے ۔ محترمہ نازیہ بیگم امجد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھے اور کچرے کو صرف کوڑے دان میں ہی ڈالیں ۔ اس موقع پر محمد امجد ، محمد انور ، محمد مجیب ، محمد سلمان ، رما دیوی ، پاشاہ بیگم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔