پٹنہ میں بابا باگیشور کے پوسٹر پر کالک پوتی گئی

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت میں بنگلو چوک پر بابا باگیشور دھام کے خود ساختہ بھگوان دھیریندرکرشنا شاستری کے سیاہ پوسٹروں نے پٹنہ پولیس کو چکرا کر رکھ دیا۔ تاہم پولیس بدمعاشوں کے بارے میں لاعلم تھی۔آج صبح مقامی لوگوں نے ڈاک بنگلو چوک پر 420 کے ساتھ گاڈ مین کے ہورڈنگ کالی سیاہی سے آلودہ پائے، جس پر چور اور دھوکہ دہی لکھی ہوئی تھی۔ شاشتری 13 مئی کو نوبت پور علاقے کے تریت پالی مٹھ میں ہنومان کتھا کیلئے پٹنہ آئے تھے جس میں بہت زیادہ ہجوم تھا۔چہارشنبہ کو ایونٹ کا آخری دن ہونے کی وجہ سے ریاست بھر سے زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ ہجوم کی وجہ سے کئی لوگوں کو خیمہ تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔ دریں اثناء مہاگٹھ بندھن کے قائدین 13 مئی سے شاستری کی تقریروں پر اعتراض کر رہے ہیں۔ ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کے ان کے بیان پر سخت اعتراض کیا ہے۔ نتیش کمار، تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو، جگدانند سنگھ اور کئی دوسرے لیڈروں نے شاستری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں کا مقصد ملک کو تقسیم کرنا ہے۔
فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کے ساتھ پھانسی
وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی کے لال پور علاقہ میں نشہ کے عادی ایک شخص نے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پانڈے پور علاقہ باشندہ کداد رگھونشی (32) نے منگل کی رات تقریبا 10:30 بجے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اس نے اپنے والد اور بیوی سے معافی مانگی اور کہا کہ وہ ایک اچھابیٹا نہیں بن سکا۔ اس نے والد کو اس کی موت پر آنسو نہ بہانے کا مشورہ بھی دیا۔ متوفی پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور نشہ کرتا تھا۔ اس کا سب سے بڑا بھائی رگھونشی سوشل ورکر ہے۔