پڑوسی سے جھگڑے کے بعد خاتون کا اقدام خودسوزی

   

شمس آباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع بہادرگوڑہ میں ایک خاتون نے پڑوسی سے جھگڑے کے بعد جسم پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی ۔ تفصیلات کے بموجب لکشمما 40 سالہ ساکن بہادرگوڑہ جی ایچ ایم سی ملازم اپنے گھر کے باہر برتن دھو رہی تھی کہ پڑوسی نے اس کے گھر کی دیوار سے ہٹ کر برتن دھونے کو کہتے ہوئے برتن کو لات ماری اور گالی گلوج کی جس سے دلبرداشتہ خاتون نے جسم پر کیروسن چھڑ کر آگ لگالی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔