پکوان میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

   

لہسن کی قیمت میں چار گنا اور پیاز و ادرک کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ، عوام پر اضافہ مالی بوجھ
حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لہسن ، پیاز اور ادرک کی قیمتوں میں پھر ایک مرتبہ زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ جس سے عام اور متوسط طبقہ پر اضافی مالی بوجھ عائد ہو رہا ہے ۔ گھروں کے پکوان میں پیاز اور ادرک لہسن کا استعمال عام اشیاء کی فہرست میں شامل ہیں ۔ ان کے بغیر پکوان کا تصور بھی ممکن نہیں ہے ۔ لہسن کی قیمتوں میں چار گنا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ادرک اور پیاز کی قیمتوں میں دوگناہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایک ماہ قبل لہسن کی قیمت 100 روپئے فی کیلو تھی اس وقت ہول سیل مارکٹ میں 300 تا 400 روپئے فی کیلو تک پہونچ گئی ہے ۔ ریٹیل مارکٹ میں لہسن 350 روپئے فی کیلو جبکہ باہر عام دوکانات میں 400 روپئے فی کیلو لہسن فروخت ہو رہا ہے ۔ شہر حیدرآباد کے اہم ہول سیل مارکٹس ، عثمان گنج ، ملک پیٹ لہسن کی سپلائی میں کمی آئی ہے ۔ تلنگانہ میں کوہیر سے بڑی مقدار میں ضروری اشیاء شہر پہونچتی تھیں ۔ راجستھان مہاراشٹرا سے بھی چند ضروری اشیاء پہونچتی ہے ۔ حیدرآباد مارکٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایک ماہ قبل لہسن کی 30 تا 50 لاریاں روزانہ مارکٹ کو پہونچتی تھی اب صرف 20 سے 25 لاریاں پہونچ رہی ہیں جس کی وجہ سے مارکٹ میں لہسن کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ لہسن ادرک اور پیاز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے عام اور متوسط طبقہ پر اس کا مالی بوجھ عائد ہو رہا ہے ۔ ہر پکوان میں استعمال ہونے والی پیاز کی قیمت عام لوگوں کو چونکا دینے والی ثابت ہو رہی ہے ۔ فی الحال شہر حیدرآباد کے ہول سیل مارکٹس میں فی کنٹل پیاز کی قیمت 3000 روپئے سے بڑھ کر 3500 روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔ ریٹیل مارکٹ میں 50 تا 60 روپئے فی کیلو پیاز فروخت ہو رہی ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا سے پیاز کی درآمد میں کچھ عرصہ سے کمی آئی ہے ۔ جس کی وجہ سے پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ سکندرآباد ہول سیل گرینس مارچنٹس اسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ نئی فصل ڈسمبر کے اواخر میں مارکٹ میں آئے گی ۔ تب پیاز کی قیمتوں میں کمی ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ مہاراشٹرا کے ناسک اور پونے کے علاقوں میں جہاں پیاز اور لہسن اُگایا جاتا ہے وہاں حال ہی میں زبردست بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجہ میں ہزاروں ایکڑ پر محیط کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔ جس کی وجہ سے پیاز اور لہسن کی پیداوار میں زبردست کمی آئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں حالیہ بارش سے ادرک کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ۔ ن