نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی ) سنچری اسکور کرنے والے روہت شرما اور نصف سنچری بنانے والے ویراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ونڈے میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ ان کی اننگز سے دونوں بلے بازوں نے دکھایا کہ پکچر ابھی باقی ہے ، میرے دوست۔ جیو اسٹار کے ’کرکٹ لائیو‘ پر خصوصی بات کرتے ہوئے ایکسپرٹ عرفان پٹھان نے روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے ٹیلنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح سے چیزیں سامنے آئیں، ایسا لگا کہ یہ تو ہونا ہی تھا۔ ان دونوں عظیم کھلاڑیوں (ویراٹ اور روہت) کو ایک ساتھ میچ ختم کرتے ہوئے دیکھنے سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ اگر یہ انصاف نہیں ہے تو پھر کیا ہے ؟ عرفان نے کہاکہ روہت نے بہت محنت کی، انہوں نے وزن کم کیا، بہت محنت کی اور ان کی بہتر فٹنس اس وقت ظاہر ہوئی جب وہ دوسرے میچ میں رن آؤٹ سے بچ گئے۔ ان دونوں نے دکھایا کہ پکچر ابھی باقی ہے ، میرے دوست۔