ممبئی ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) زوماٹو ڈیلیوری بوائے ایک پھل فروش کے ساتھ ہوئی بحث کے بعد ہلاک کردیا گیا جو مضافاتی علاقہ پوائی میں رونما ہونے والا واقعہ ہے۔ پھل فروش 20 سالہ سچن دنیش سنگھ اور اس کا ساتھی 32 سالہ جتیندر ہری رام کو اس واقعہ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ دونوں کا جھگڑا 30 سالہ ڈیلیوری بوائے امول سورتکر کے ساتھ پھل کی بنڈی پوائی میں ایک مخصوص علاقہ میں کھڑی کرنے کی وجہ سے ہوا ۔ پولیس کمشنر (زون ۔ 10) انکیت گوئل نے بتایا کہ دنیش سنگھ نے غصہ میں آکر امول کو چاقو گھونپ دیا ۔ شدید زخمی حالت میں امول کو قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے داخلہ سے قبل ہی اسے مردہ قرار دے دیا ۔ ملزم دنیش سنگھ نے آبائی ریاست اترپردیش فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے کرلا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا ۔