پھیلکوایو اور ڈو پلیسی کے معاف کرنے کے بعد سرفراز کے بچنے کے امکان

   

کیپ ٹاون۔25 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے سرفراز احمد کو معاف کردیا ہے اور کہا ہے کہ اب اس معاملے کا فیصلہ آئی سی سی کرے گی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کرکٹر ایڈل پھیلکوایو سے معافی مانگ لی تھی ۔سرفراز احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج صبح میں نے پھیلکوایو سے ملاقات کرکے ان سے معافی مانگی ہے اور انہوں نے بھی دل بڑ ا کرتے ہوئے میری معافی قبول کرلی ہے ،امید ہے کہ جنوبی افریقہ کے لوگ بھی مجھے معاف کردیں گے ۔فاف ڈوپلیسس نے کہا کہ چونکہ سرفراز احمد نے معافی مانگ لی ہے ، اس لیے وہ اس معاملے پر انہیں معاف کرتے ہیں۔ تاہم اس معاملے پر کوئی بھی حتمی فیصلہ آئی سی سی کرے گی۔ مفاہمت کی صورت میں سرفراز احمد سزا سے بچ جائیں گے ۔