حیدرآباد : پہاڑی شریف کے علاقہ میں آج رات مہیب آتشزدگی کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ برقی سب اسٹیشن میں لگی آگ کے سبب ہر طرف خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی بھاری جمعیت میں پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ کو طلب کرلیا گیا اور اطراف کے علاقوں سے بھی فائر بریگیڈ گاڑیوں کو فوری طلب کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ برقی سب اسٹیشن ایرپورٹ سے قریب ہونے کے بعد سرکاری حلقوں میں بھی تشویش پیدا ہوگئی۔ راجندر نگر، مہیشورم، ابراہیم پٹنم، آر سی آئی اور ایرپورٹ کو فائر بریگیڈ گاڑیاں مامڑ پلی پہونچ گئی اور آگ پر قابو پانے اور راحت کاری کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ یہ سب اسٹیشن 400 کے وی الیکٹرک سب اسٹیشن ہے۔
