پہلا سیمی فائنل ، ہندوستان کا آج آسٹریلیا سے مقابلہ

   

کیپ ٹاؤن ۔ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز جمعرات کو ہوگا جس میں ہندوستان کا مقابلہ دفاعی چمپئن آسٹریلیا سے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہوگا۔ بائیں ہاتھ کی اوپنر بیتھ مونی سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف سخت ٹکر کی توقع کر رہی ہیں، انہوں نے کہا ہے ہرمن پریت کورکی قیادت والی ٹیم نے گزشتہ چند سالوں میں آسٹریلیائی ٹیم کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں توقع کر رہی ہوں کہ یہ ایک بہت بڑا مقابلہ ہوگا، انہوں نے ہمیں پچھلے کچھ سالوں میں نمایاں طور پر آگے بڑھایا ہے، اور اس لائن اپ میں ان کے پاس میچ ونرکا ایک گروپ بھی ہے۔ کسی بھی طریقے سے، چاہے وہ بیٹ سے ہو یا گیند سے وہ ٹیم میں موجود ہیں، لیکن ہم یقینی طور پر اس انداز کو جانتے ہیں کہ وہ ماضی میں ہمارے ساتھ کس انداز میں کھیلتے رہے ہیں اور وہ ہمیں بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ آسٹریلیا نے گزشتہ سال ممبئی میں پانچ مقابلوں کی ٹی20 سیریز میں 4-1 سے فتح حاصل کی تھی، جس میں واحد شکست سنسنی خیزسوپر اوورکے ذریعے ہوئی تھی جسے ہندوستان نے جیتا۔ علاوہ ازیں مارچ 2021 کے بعد سے آسٹریلیا صرف دوٹی20 مقابلے ہارا ہے اور دونوں ہندوستان سے شکست رہی۔ آخری بار یہ دونوں ٹیمیں کسی بڑے ٹورنمنٹ میں مدمقابل کامن ویلتھ گیمزکے گولڈ میڈل میچ کے دوران ہوئی تھیں، جہاں آسٹریلیا نے گزشتہ سال اگست میں برمنگھم کے ایجبسٹن میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو نو رنز سے شکست دی تھی۔ کیپ ٹاؤن میں مہینے کے شروع میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے 129/8 کا اسکورکیا اور پھر ہندوستان کو صرف 86 رنز پر آؤٹ کردیا۔ مونی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جمعرات کی دوپہر میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی۔ میرا خیال ہے کہ اگر ہم آج ٹریننگ کے دوران اور کل بھی صحیح طریقے سے کام کریں تو امید ہے کہ ہم واقعی پراعتماد محسوس کر کے اس گیم میں آسکتے ہیں۔ لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں ہر مقابلہ ایک نئی شروعات ہوتا ہے، اور کسی کو بھی اس میں کوئی پوائنٹ حاصل نہیں ہوتا ہے۔ پہلا سیمی لہذا ہم جانتے ہیں کہ ہمیں پہلی گیند سے اپنے کھیل میں معیار کو شامل ہونا پڑے گا۔ اس کی اوپننگ پارٹنر، وکٹ کیپر بیٹر الیسا ہیلی، جو تکلیف کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کے آخری گروپ میچ میں شرکت نہیں کرسکی، توقع ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف بڑے سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گی۔ بیتھ نے ہندوستان کی فاسٹ بولر رینوکا ٹھاکرکو بھی نئی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ایک بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔ رینوکا نے آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو پریشان کیا ہے ، گزشتہ سال دولت مشترکہ کھیلوں کے گروپ میچ کے دوران 4-18 سے کامیابی حاصل کی تھی اور خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹیں لی ہیں حالانکہ ہندوستان دونوں مواقع پر ہارگیا تھا۔ وہ یقینی طور پر ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہم پر نظر ڈالیں گے ۔میچ شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔