حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں رائے دہی کے بعد 3 دسمبر کو صبح 8 بجے سے 49 مراکز میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا ۔ پہلے صبح 8 تا 8-30 بجے پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ امید ہے کہ سب سے پہلے حلقہ چارمینار کے نتائج برآمد ہوں گے ۔ دوپہر ایک بجے تک کونسی جماعت حکومت تشکیل دینے کا موقف حاصل کرے گی اس کے رجحان کا پتہ چل جائے گا ۔ صبح 10 بجے سے راونڈ واری سطح پر نتائج سامنے آئیں گے ۔ ہر 20 منٹ میں ایک راونڈ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی ۔ ہر اسمبلی حلقہ کیلئے 14 کے لحاظ سے 1766 ٹیبلس لگائے گئے ہیں ۔ سنٹرل فورسیس کی 40 کمپنیوں کو متعین کیا جارہا ہے ۔ گنتی مراکز پر 144 سیکشن نافذ کیا گیا ۔ کامیابی کی ریالیوں پر امتناع ہے ۔ تلنگانہ میں جملہ ووٹ 3,26,02,793 ہیں جن میں 2,32,59,256 نے ووٹ کا استعمال کیا ہے ۔ انتخابات میں حصہ لینے والے 2290 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں محفوظ ہے ۔ ن