پہلا ٹسٹ: انگلینڈ 183 پر آؤٹ انڈیا کی محتاط شروعات

   

لندن: ہندوستانی بولروں نے انگلینڈ ٹور کی آج عمدہ شروعات کرتے ہوئے میزبانوں کو پہلے کرکٹ ٹسٹ میں محض 183 پر آل آؤٹ کردیا۔ جوروٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیااور ایک مرحلہ پر انگلینڈ کا اسکور 138/3 تھا لیکن 45 رنز کے وقفہ میں بقیہ وکٹیں گرگئیں۔ جسپریت بومرا4/46 کے ساتھ کامیاب بولر ثابت ہوئے جبکہ محمد سمیع کو 3 اور محمد سراج کو ایک وکٹ ملی۔ انڈیا نے جوابی اننگز میں اختتام تک 21/0 بنائے۔